اسرائیل نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے: عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا ہے

141092
اسرائیل نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے: عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا ہے۔
محمود عباس نے کہا غزہ میں جنگی جرائم کے لیے اسرائیل کو سزا دی جانی چاہیے لیکن وہ یہ کہنے سے باز رہے کہ وہ اس معاملے کو عالمی عدالت میں لے جائیں گے۔
ان کی تقریر کی اسرائیل اور امریکہ نے سخت مذمت کی ہے اور اسے اشتعال انگیزی کے مترادف قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایام میں 50 دنوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں تقریبا 2100 فلسطینی اور 73 اسرائیلی مارے گئے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے محمود عباس کو سیاسی طور پر کمزور کر دیا ہے کیونکہ غزہ میں ان کے مخالف گروپ حماس کی مقبولیت میں اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر فلسطینی باشندے عام شہری تھے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اکثر شہریوں کی ہلاکت حماس جنگجوؤں کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ انھوں نے مسجدوں اور مدرسوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں سے حملے جاری کیے ہوئے تھے جس کے جواب میں وہاں حملہ کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں