داعش کو روکنے کےلیے عالمی تعاون ناگزیر ہے:معصوم

عراقی صدر فواد معصوم نے نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ داعش کے مالی اثاثوں، عسکری اور دیگر وسائل پر قابو پانے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے

141261
داعش کو روکنے کےلیے عالمی تعاون ناگزیر ہے:معصوم

عراقی صدر فواد معصوم نے نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ داعش کے مالی اثاثوں، عسکری اور دیگر وسائل پر قابو پانے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے عراق اور شام کے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کرنے کے بعد مشرق وسطی عالمی نسل پرستوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔
عراقی صدر نے مزید کہا کہ عراق کے سیاسی عناصر کے درمیان قومی مفاہمت کی بحالی داعش کے خلاف کار گر ثابت ہوئی ہے اور عراقی افواج اور پشمرگوں نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو اپنی تحویل میں لینے سمیت ان کی پیش قدمی روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں