دو سو فرانسیسی پائلٹوں کی ہڑتال نو روز سے جاری ہے

فرانس میں پائلٹوں کی ہڑتال نو روز سے جاری ہے ۔انھوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمانی نمائندوں سے ان کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ۔

137189
 دو سو فرانسیسی پائلٹوں کی ہڑتال نو روز سے جاری ہے

فرانس میں پائلٹوں کی ہڑتال نو روز سے جاری ہے ۔انھوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمانی نمائندوں سے ان کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ۔ 200 پائلٹ اس نظریے کا دفاع کر رہے ہیں کہ ایئر فرانس اور کے ایل ایم کےٹرانساویہ پروجیکٹ پر عمل درآمد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا سبب بنے گا ۔ایئر فرانس کے ملازمین کی تعداد میں ہر سال کمی ہو رہی ہے اور ایسی صورتحال کے باوجود دیگر ممالک میں ٹرانساویہ پروجیکٹ نام سے نئے مراکز کھولنا غیر دانشمندانہ قدم ہو گا جبکہ ائیر فرانس کے خیال میں سستی ٹکٹیں فروخت کرنے والے ٹرانساویہ پروجیکٹ کیساتھ وہ عالمی سطح پر سخت رقابت کرنے کے قابل ہو جائے گا ۔ پائلٹوں کی ہڑتال کیوجہ سے ایئر فرانس کے ایل ایم کی نصف سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں ۔ایک دن کی ہڑتال سے کمپنی کو 20 میلین یورو کا نقصان ہو رہا ہے ۔دریں اثناء فرانس کے وزیر اعظم مینویل والز نے کہا ہے کہ پائلٹوں کی ہڑتال سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انھوں نے پائلٹوں سے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں