دنیا کی حسین ترین چورنی پکڑی گئی

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خوبرو چورنی نے انٹرنیٹ کی دنیا کی حسین ترین چورنی کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔

135909
دنیا کی حسین ترین چورنی پکڑی گئی

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خوبرو چورنی نے انٹرنیٹ کی دنیا کی حسین ترین چورنی کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔
سٹیفنی بیوڈوئیں نامی حسینہ نرسنگ کی طالبہ ہے اور اپنے تین نوعمر ساتھیوں کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتی تھی۔
اسٹیفنی کو جب وکٹوریاکے علاقے سے گرفتار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنے 15، 13 اور 17 سالہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوگوں کے گھروں کے عقبی دروازوں اور تہہ خانوں کی کھڑکیوں سے اندر گھس کر چوریاں کرتی تھی اور اب تک 114 وارداتیں کرچکی ہے۔
اس کی گاڑی میں سے 9 مہلک ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
سٹیفنی کی انٹرنیٹ پر ملنے والی تصاویر میں وہ مختصر لباس پہنے اور چشمہ لگائے کسی فیشن ماڈل کی طرح نظر آتی ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
اس حسین و جمیل  چورنی کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور 17 نومبر کو اسے عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں