بوکو حرام تنظیم کا نائیجریا میں مسلح حملہ

بوکوحرام نے حالیہ ہفتوں میں نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی قصبوں اور دیہات پر قبضہ کیا ہے۔ 2009 میں مسلح بغاوت کے آغاز کے بعد سے نائیجیریا کے حکومت بوکوحرام پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے

133904
بوکو حرام تنظیم  کا نائیجریا میں مسلح حملہ

بوکو حرام تنظیم نے نائیجریا کے شمال مشرق میں ایک قصّبے پر مسلح حملہ کیا ہے۔
اس حملے کے دوران 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بوکوحرام نے حالیہ ہفتوں میں نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی قصبوں اور دیہات پر قبضہ کیا ہے۔ 2009 میں مسلح بغاوت کے آغاز کے بعد سے نائیجیریا کے حکومت بوکوحرام پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
نائیجیریا کا شمال مشرقی علاقہ حکومت کے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، جس سے وہاں انسانی بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
حملے کے بعد بہت شہری مینوک سے بھاگ کھڑے ہوئے، جس سے اس واقعے کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بازار میں دن دہاڑے حملے کے بعد کھلبلی مچ گئی۔
ایک شخص نے بتایا کہ افراتفری کے عالم میں بھاگتے ہوئے کچھ لوگ ان گاڑیوں کی زد میں آ کر مارے گئے جن میں بیٹھ کر لوگ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
حکومتِ نائیجریا نے جب سے بوکو حرام تنظیم کے خلاف حملے تیز کیے ہیں، بوکوحرام نے زیادہ سے زیادہ شہری اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں