سیاست کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے ۔سلمنڈ

اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے آزادی کے ریفرنڈم میں ناکامی کےبعد ایلکس سلمنڈ اپنی پارٹی کی قیادت اور اسکاٹ لینڈ کے وزیرِ اول کےعہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں

132599
سیاست کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے ۔سلمنڈ

اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے آزادی کے ریفرنڈم میں ناکامی کےبعد ایلکس سلمنڈ اپنی پارٹی کی قیادت اور اسکاٹ لینڈ کے وزیرِ اول کےعہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ جمعرات کو اسکاٹ لینڈ کی آزادی یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے سوال پر ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کےمطابق 55 فی صد اسکاٹ عوام نے برطانیہ کے ساتھ صدیوں پرانا اتحاد قائم رکھنے کے حق میں ووٹ دیتےہوئے تاج برطانیہ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
ریفرنڈم میں آزادی کے حامیوں کے ووٹوں کی تعداد 45 فی صد رہی۔
ریفرنڈم میں ووٹروں کی ریکارڈ تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اورمجموعی طور پر رائے دہی کا تناسب 84.54 فی صد رہا۔
ایلکس سلمنڈ نے کہا انھیں آزاد اسکاٹ لینڈ کی مہم پر فخر ہے اور ریفرنڈم میں شکست کے بعد وہ سمجھتے ہیں کہ اب پارٹی اور پارلیمنٹ کو نئے قائد کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے ریفرنڈم کے نتائج کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں