بوکو حرام کی سرگرمیاں روکی جائیں :مسیحی پادریوں کا مطالبہ

شمالی نائیجیریا میں نام نہاد خلافت کا دعوی کرنے والی تنظیم بوکو حرام کے ہاتھوں پریشان ہونے والے مسیحی پادریوں نے واری شہر میں تنظیم کے خلاف عالمی برادری سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

131731
بوکو حرام کی سرگرمیاں روکی جائیں :مسیحی پادریوں کا مطالبہ

شمالی نائیجیریا میں نام نہاد خلافت کا دعوی کرنے والی تنظیم بوکو حرام کا حلقہ وسیع ہوتا جا رہا ہے ۔
عسکریت پسندوں نے ایک ماہ کے عرصے میں علاقے کے پچیس دیہاتوں کو اپنے قبضے میں لےلیا ۔
ملک کے مسیحی پادریوں نے واری شہر میں تنظیم کے خلاف عالمی برادری سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پادریوں کا کہنا ہے کہ بوکو حرام نے یوبے نامی صوبے میں دس ،بورنو میں دس اور آدا واما میں پانچ دیہات اپنے قبضے میں لےلیے ہیں۔
یاد رہے کہ مغربی طرزِ تعلیم کے خلاف بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے گزشتہ دنوں کانو نامی صوبے میں دو روز قبل ایک کالج پر حملہ کرتے ہوئے تیرہ طلبہ کو ہلاک اور چونتیس کو زخمی کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں