اسکاٹ لینڈ میں تاریخی ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کا عمل شروع

رائے دہندگان کے لیے تقریباً 2600 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا جو کہ رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ ریفرنڈم کے لیے اہل ووٹروں کی تعداد 42 لاکھ سے زائد ہے

130324
اسکاٹ لینڈ میں تاریخی ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کا عمل شروع

اسکاٹ لینڈ میں تاریخی ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدگی سے متعلق تاریخی ریفرنڈم کے بارے میں آج صبح ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شرو ہوگیا۔
رائے دہندگان کے لیے تقریباً 2600 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا جو کہ رات دس بجے تک جاری رہے گا۔
ریفرنڈم کے لیے اہل ووٹروں کی تعداد 42 لاکھ سے زائد ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس عمل میں حصہ لے گی۔
ریفرنڈم میں لوگوں سے پوچھا گیا ہے کہ " کیا اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک ہونا چاہیے؟" اور وہ ہاں یا نہیں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کا 1707 میں برطانیہ کے ساتھ الحاق ہوا تھا۔
پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کے لیے بیلٹ بکس 32 مختلف علاقائی سنٹرز پہنچائیں جائیں گے اور توقع ہے کہ نتائج جمعہ کی صبح تک سامنے آجائیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں