بائیس ملین افراد قدرتی آفات کی نذر ہوچکے ہیں:اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر بائیس ملین افراد ان آفات کی وجہ سے اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے جن کا تعلق زیادہ ترک افریقی اور ایشیائی ممالک سے تھا

130339
بائیس ملین افراد قدرتی آفات کی نذر ہوچکے ہیں:اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، دنیا بھر میں بائیس ملین افراد قدرتی آفات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صرف گزشتہ سال چھہ لاکھ سے زائد افراد قدرتی آفات سے متاثر ہوئے ۔
بتا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر بائیس ملین افراد ان آفات کی وجہ سے اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے جن کا تعلق زیادہ ترک افریقی اور ایشیائی ممالک سے تھا۔
ایشیا میں خاص کر چین اور فلپائن سر فہرست رہے ۔
دوسری جانب افریقی ممالک نائیجر، چاڈ، سوڈان، جنوبی سوڈان اور موزمبیق میں بھی 1٫8 ملین افراد اپنے گھروں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ ان آفات سے بچنے کےلیے موثر اقدامات اور متاثرین کی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقلی کےلیے تدابیر اٹھانے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں