بلغاریہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقنینی بنائے:یورپی کونسل

یورپی کونسل کی نسل پرستی اور عدم رواداری کے خلاف نبر دآزمائی پر مامور ایک کمیٹی نے بلغاریہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ خانہ بدوش طلبہ کے خلاف نسل پرستی اور تارکینِ وطن سے بد سلوکی کے واقعات کو روکے

130082
بلغاریہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقنینی بنائے:یورپی  کونسل

یورپی کونسل کی نسل پرستی اور عدم رواداری کے خلاف نبر دآزمائی پر مامور ایک کمیٹی نے بلغاریہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ خانہ بدوش طلبہ کے خلاف نسل پرستی اور تارکینِ وطن سے بد سلوکی کے واقعات کو روکے ۔
کمیٹی کی تیار کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہےکہ حالیہ دنوں میں بلغاریہ کی طرف سے ضروری اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود بعض عناصر تاحال نسل پرستی اور عدم رواداری کا کھلم کھلا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بالخصوص خانہ بدوش طلبہ کے بعض ناخوشگوار واقعات کی بنا پر تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔
مذکورہ رپورٹ میں بلغاریئن حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں بسے خانہ بدوشوں ،مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کا مکمل طور پر تحفظ ممکن بنائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں