شمالی کوریا نے مِلر کو جاسوسی کا مجرم قرار دے دیا

شمالی کوریا میں حراست میں لئے جانے والے 24 سالہ امریکی شہری میتھیو مِلر کو جاسوسی کا مجرم قرار دیا گیا ہے

127573
شمالی کوریا نے مِلر کو جاسوسی کا مجرم قرار دے دیا

شمالی کوریا میں حراست میں لئے جانے والے 24 سالہ امریکی شہری میتھیو مِلر کو جاسوسی کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کی عدالت نے میتھیو ملر کو 6 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ میتھیو مِلر ٹوئرسٹ کے اسٹیٹس کی خلاف ورزی کر کے دشمنی پر مبنی کاروائیوں اور جاسوسی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملر 10 اپریل کو ٹوئرسٹ ویزے کے ساتھ شمالی کوریا میں داخل ہوئے اور انہیں ملک میں داخل ہوتے ہی پاسپورٹ پھاڑ کر پھینکنے اور چلاتے ہوئے پناہ کا مطالبہ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔
ملر کو سزا کاٹنے کے لئے ایک ورکنگ کیمپ بھیج دیا گیا ہے وہ اس وقت تک شمالی کوریا میں مختلف وجوہات کی وجہ سے حراست میں لئے گئے تین امریکی شہریوں میں سے ایک ہیں۔
زیر حراست 56 سالہ دوسرے امریکی شہری کی بھی جلد ہی عدالت میں پیشی متوقع ہے اس کے علاوہ تبلیغی کاروائیاں کرنے والے تیسرے امریکی شہری کو 2012 میں 15 سال سزائے قید سنائی گئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں