امریکہ کے داعش کے خلاف آپریشن میں وسعت

امریکی فوج نے اوباما کی داعش مخالف نئی حکمتِ عملی کےد ائرہ کار میں بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں تنظیم کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے

127526
امریکہ کے داعش کے خلاف آپریشن میں وسعت

امریکہ داعش کےخلاف آپریشن میں تیزی لا رہا ہے۔
امریکی فوج نے صدر باراک اوباما کی طرف سے گزشتہ ہفتے اعلان کردہ داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد میں نئی حکمتِ عملی کے دائرہ عمل میں وسعت دیے گئے حملے کی نوعیت کا پہلا قدم اٹھاتے ہوئے دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے پر حملہ کیا ہے۔
امریکی افواج کے مرکزی ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس حملے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے جہاں سے عراقی سیکورٹی قوتوں پر حملہ کیا گیا تھا۔
امریکی فوج کی اس سے قبل کے عراق پر فضائی حملے اس ملک میں امریکی شہریوں اور اپنے مفادات کا تحفظ ، انسانی مشن اور عراقی مہاجرین کو امداد سمیت نازک بنیادی ڈھانچے کی حامل تنصیبات کی سلامتی کا مقصد رکھتے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں