فلپائن میں فیری بوٹ کا حادثہ

لاپتہ افراد کو بچانے کی کوششیں۔ دارالحکومت منیلا سے 680 کلو میٹر دور جنوبی علاقے پنا اون کے جزیرے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ فلپائن میں کشتیوں میں اچھے حفاظتی انتظامات کا فقدان دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں ایسے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں

125257
فلپائن میں فیری بوٹ کا حادثہ

فلپائن میں شدید طوفان کی وجہ سے ایک فرںی بوٹ ڈوب گئی ہے۔
دارالحکومت منیلا سے 680 کلو میٹر دور جنوبی علاقے پنا اون کے جزیرے میں یہ حادثہ پیش آیا ۔
جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی جنوبی لیٹے صوبے کے لیلون بندرگاہ سے روانہ ہوئی تھی اور مقامی وقت کے مطابق رات کو تقریباً ساڑھے نو بجے کشتی کو خالی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فلپائن میں کشتیوں میں اچھے حفاظتی انتظامات کا فقدان دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں ایسے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ہر سال سینکڑوں افراد ان میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔
كوسٹ گارڈ کے مطابق خراب موسم میں پھنسنے کے سبب مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر بیس منٹ پر فیری کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈكشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کے مطابق ’مہارلیکا-2 نامی فیری پناون جزیرے کے شمال مغرب میں خراب موسم کی وجہ سے ڈوبی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین امدادی جہازوں کی جن میں دو بیرون ملک کے تجارتی جہاز تھے، مدد سے 102 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امدادی کشتیوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں تیز لہروں کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں