دنیا اس وقت بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں

یورپ اور بلقانی علاقے بھی اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔ سلوانیا کے جنوب اور اندورنی حصوں میں مکانات زیرآب آچکے ہیں اور راستے بند ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 280 تک پہنچ گئی ہے

125175
دنیا اس وقت بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں

دنیا اس وقت بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔
یورپ اور بلقانی علاقے بھی اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔
سلوانیا کے جنوب اور اندورنی حصوں میں مکانات زیرآب آچکے ہیں اور راستے بند ہوچکے ہیں۔
سیلاب میں ڈوبنے سے کئی ایک افراد ہلاک اور کئی ایک لاپتہ ہیں۔
آسٹریا کے جنوب میں سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد کئی ایک مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے اور سلوانیا کے ساتھَ ملنے والی سرحدوی چوکیوں میں سے ایک بند کردی گئی ہے۔
کروشیا میں سیلاب کی وجہ سے دریاوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔
سیلاب کے پانی کو ریت کی بوریوں سے روکنے کی کوششوں میں مصروف حکام نے علاقے میں ہنگامی صورتِ حال کا اعلان کردیا ہے۔
علاقے سے لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 280 تک پہنچ گئی ہے۔
سیلابی ریلے کے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کئی ایک مکانات ابھی میں زیر آب ہیں اور کئی ایک دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ جموں کشمیر میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں ابھی بھی صورتِ حال خراب بتائی جا رہی ہے۔
طغیانی کے باعث کئی ایک شہروں کو سیلاب سے ڈوبنے سے بچانے کے لیے کئی ایک پشتوں کو توڑ دیا گیا ہے اور پانی کا رخ تبدیل کردیا گیا ہے۔
علاقے میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس سیلاب سے ایک بلین ڈالر کے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں