امریکہ اور یورپی یونین کیطرف سے روس پر پابندیاں

متحدہ امریکہ اور یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان پابندیوں کی تفصیل کا آج اعلان کیا جائے گا۔

123092
امریکہ اور یورپی یونین کیطرف سے روس پر پابندیاں

متحدہ امریکہ اور یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان پابندیوں کی تفصیل کا آج اعلان کیا جائے گا۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنیسٹ نے اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں سے روس کو اقتصادی لحاظ سے نقصان پہنچے گا ۔یوکرین میں ہونے والی فائر بندی کے باوجود ایک ہزار روسی فوجیوں کی یوکرین کے مشرقی علاقے میں موجودگی کے بعدروس پر پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔روس اور نیٹو نے یوکرین میں روسی فوجیوں کی موجودگی کو ڈھکے چھپے انداز میں قبضہ قرار دیا ہے ۔یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ستمبر میں فائر بندی سے متعلق نئے جائزے کے بعد ان پابندیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔
دریں اثناء روس نے ان پابندیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگذنڈر لو کا شیویک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کیطرف سے پابندیوں کا فیصلہ یوکرین کے بحران کے پر امن حل کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا ۔ اسوقت یوکرین میں ایک بھی روسی فوجی موجود نہیں ہے لیکن رضاکار وہاں موجود ہو سکتے ہیں ۔ انھوں نے یوکرین کی فوج میں بھی غیر ملکی زر خرید فوجی ہونے کا دعوی کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں