چینی وفد کی آق پارٹی کے مرکزدفتر میں آمد

جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے ڈپٹی چیرمین مہمت علی شاہین نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں شرف ملاقات بخشا۔ مہمت علی شاہین نے چین سے آئے ہوئے وفد کو ترکی اور اپنے پارٹی کے مرکزی دفتر آنے پر ان کو خوش آمدید کہا

123207
چینی وفد  کی آق پارٹی کے مرکزدفتر میں  آمد

جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے ڈپٹی چیرمین مہمت علی شاہین نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں شرف ملاقات بخشا ۔
مہمت علی شاہین نے چین سے آئے ہوئے وفد کو ترکی اور اپنے پارٹی کے مرکزی دفتر آنے پر ان کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور چین کے درمیان تعلقات حالیہ کچھ عرصے سے تمام ہی شعبوں میں بڑی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سن 2012 میں طے پانے والے اسٹریٹجیک تعاون کے سمجھوتے سے چین اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم 28بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ سن 2015 میں یہ حجم 50 بلین ڈالر اور سن 2020 میں 100 بلین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سنکیانگ اوغر خود مختیار جمہوریہ میں آباد ترکوں کے بارے میں بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ علاقے سے ملنے والی خبروں سے چینی ترک باشندوں کے ترکی میں مقیم رشتہ دار بڑی حد تک متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے اورمچی میں کھولے جانے والے قونصل خانے سے براہ راست معلومات حاصل کرنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں