داعش پر حملہ کرنے سے تردد نہیں کروں گا

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے داعش کے خلاف جدو جہد کے لئے اپنے روڈ میپ کا اعلان کر دیا

121425
داعش پر حملہ کرنے سے تردد نہیں کروں گا

داعش پر حملہ کرنے سے تردد نہیں کروں گا۔۔۔

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے داعش کے خلاف جدو جہد کے لئے اپنے روڈ میپ کا اعلان کر دیا ہے۔
اوباما 4 مرحلوں پر مشتمل اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہو کر داعش کو ختم کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کے لئے مشرق وسطی اور افریقہ سے آنے والا سب سے بڑا خطرہ داعش ہے۔
انہوں نے داعش کے دہشت گرد گروپ ہونے پر زور دیا ہے اور گروپ کے اراکین کا اسلام سےکوئی تعلق نہ ہونے کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف منّظم شکل میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اس وقت تک ہم نے 150 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور ہم عراق ہو یا شام داعش پر حملہ کرنے سے تردد نہیں کریں گے۔
اوباما نے کہا کہ مزید 475 فوجی اہلکاروں کو عراق بھیجا جائے گا۔
یہ یونٹیں محارب یونٹیں نہیں ہوں گی بلکہ تربیت اور خبر رسانی کا کام کریں گی۔
اوباما نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں شامی مخالفت کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
اوباما نے کہا کہ کینسر کی شکل اختیار کر جانے والی اس دہشت گرد تنظیم کے خاتمے میں وقت لگے گا اور اس دوران ہم علاقے کے لئے انسانی امداد کو جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں