اوباما کی طرف سے داعش حکمت عملی

امریکہ کے صدر باراک اوباما داعش دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے کے لئے آج اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے

120216
اوباما کی طرف سے داعش حکمت عملی

امریکہ کے صدر باراک اوباما داعش دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے کے لئے آج اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

توقع ہے کہ اوباما اپنے خطاب میں داعش کے خلاف شام میں موجود نقاط سمیت فوجی حملوں پر مشتمل اور دہشت گرد تنظیم کی طاقت کو کم کرکے اسے ختم کرنے کے لئےتشکیل کردہ منصوبے کا اعلان کریں گے اور بین الاقوامی منصوبے کی تفصیلات پیش کریں گے۔
یہ خطاب 11 ستمبر کی 13 ویں سالانہ یاد کے موقع پر کیا جائے گا کہ جس کے بعد سابقہ امریکی صدر جارج بُش کی قابض پالیسیوں کا آغاز ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوباما نے امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی تھی اور انہیں ایک ماہ قبل داعش کے خلاف امریکی آپریشنوں کے آغاز کے بعد سے کسی اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونے کے لئے دباؤ کا سامنا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں