فوجی قبضے کی سالانہ یاد سے پہلے سڑکیں مظاہروں سے بھر گئی

چلی میں ڈکٹیٹر آگُسٹو پینو شیٹ کے فوجی قبضے کی سالانہ یاد سے پہلے سڑکیں مظاہروں سے بھر گئی ہیں

118109
فوجی قبضے کی سالانہ یاد سے پہلے سڑکیں مظاہروں سے بھر گئی

چلی میں ڈکٹیٹر آگُسٹو پینو شیٹ کے فوجی قبضے کی سالانہ یاد سے پہلے سڑکیں مظاہروں سے بھر گئی ہیں۔

دارلحکومت سانٹیاگو سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔
مظاہرین نے فوجی انتظامیہ کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
سنٹیاگو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہو گئی پولیس نے ماسک پہنے ہوئے اورپتھراؤ کرنے والے مظاہرین کے خلاف تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔
جمعرات کے روز صدر سلواڈور آلینڈ کا تختہ الٹ کر آگُسٹو پینو شیٹ کے مارشل لاء لگانے کی 41 ویں یاد منائی جانا ہے لیکن اس سے قبل ملک میں حالات کشیدہ ہیں۔
پینو شیٹ کے 1973۔1990 کے سالوں میں حکومت کے دوران 3 ہزار 95 افراد کو ہلاک یا اغوا کیا گیا اور اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوئی جبکہ 28 ہزار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ملک میں بہت کم لوگوں کی لاشیں اجتماعی قبروں سے برآمد ہو سکیں کیوں کہ لاشوں کی اکثریت کو سمندر برد کر دیا گیا۔
چلی میں ابھی تک متعدد افراد اپنے لاپتہ عزیزوں کا اتاپتا تلاش کر رہے ہیں۔
پینو شیٹ 2006 میں 91 سال کی عمر میں متعدد الزامات پر عدالتی کاروائی کا سامنا کئے بغیر جیل میں وفات پا گئے تھے۔
واضح رہے کہ 1973 کے فوجی قبضے کی سالانہ یاد ہر سال ملک میں پُر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں