برسلز میں فلسطین کے لئے وائٹ مارچ

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں افراد کی شرکت سے "فلسطین کے لئے وائٹ مارچ " کے نام سے کی جانے والی مارچ میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا

117599
برسلز میں فلسطین کے لئے وائٹ مارچ

برسلز میں "فلسطین کے لئے وائٹ مارچ"کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں افراد کی شرکت سے "فلسطین کے لئے وائٹ مارچ " کے نام سے کی جانے والی مارچ میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

فلسطینی سوسائٹیوں کی زیر قیادت شمالی گار کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے سکیورٹی تدابیر کے ہمراہ یورپی یونین کے اداروں کے قریب واقع 50 ویں سال پارک کی طرف مارچ کی۔
مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین میں کثیر تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں اور انہوں نے سینکڑوں سفید غبارے فضاء میں چھوڑے۔
مظاہرین نے فرانسیسی اور فلیمش زبانوں میں لکھے میمورنڈم میں، سرزد کردہ جنگی جرائم کی وجہ سے اسرائیلی حکام کے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے کا مطالبہ کیا۔
میمورینڈم میں کہا گیا کہ اسرائیل کا دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضے کی پالیسی کو جاری رکھنا اور غزہ کو گھیرے میں لینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیل مسئلے کے حل کا خواہش مند نہیں ہے۔
میمورینڈم میں کہا گیا کہ "مسئلہ دینی نہیں سیاسی ہے اور بین الاقوامی برادری کو فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے"۔
سخت حفاظتی تدابیر میں کیا جانے والا مظاہرہ پُر امن شکل میں اختتام پذیر ہو گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں