قبرص میں مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نئے مشیر خاص آئدے نے جزیرے میں دونوں طرفین کے رہنماؤں سے علیحدہ ولیحدہ ملاقات کرتے ہوئے ان کے مطالبات کو سنا ہے

115561
قبرص میں مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع

قبرص میں مذاکرا ت کا عمل 17 ستمبر سے دوبارہ سے شروع ہو رہا ہے۔
صدر درویش ایر اولو نے قبرصی یونانی لیڈر نکوس اناس تاسیادس سے 17 ستمبر کو یکجا ہونے کی اطلاع دی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے مشیر خاص برائے قبرص ایسپ بار ت آئدے نے جزیرے میں اپنی کاروائیاں کو شروع کر دیا ہے۔
اس دائرہ کار میں اولین طور پر قبرصی یونانی سربراہ اناس تاسیادس سے تقریباً ایک گھنٹے تک مذاکرات کرنے والے آئدے نے بعد ازاں صدر درویش ایر اولو کے دفتر کا دورہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں طرفین کے مطالبات سے آگاہی کرنا لازمی ہے۔
آئدے کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو نئے سرے سے شروع کرنے کے لیے اب ہمارے پاس وقت نہیں بچا۔
صدر ایر اولو نے بتایا ہے کہ آئدے سے یہ میری پہلی ملاقات تھی جو کہ قدرے مخلصانہ اور دوستانہ ماحول میں سر انجام پائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قبرصی یونانی رہنما کے ساتھ 16 ستمبر کو ایک امور ضیافت میں ملاقات ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں