دلائی لامہ کو تسیری بار بھی جنوبی افریقہ کا ویزہ نہ مل سکا

جنوبی افریقہ نے دلائی لامہ کو آئندہ ماہ منعقد ہونے والے عالمی نوبل انعام یافتہ شخصیات کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے کیونکہ اندیشہ ہے کہ تبتی روحانی رہنما کا سفر چین کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ کر دے گا

114268
دلائی لامہ کو تسیری بار بھی جنوبی افریقہ کا ویزہ نہ مل سکا

مسلسل تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ نے دلائی لامہ کو آئندہ ماہ منعقد ہونے والے عالمی نوبل انعام یافتہ شخصیات کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے کیونکہ اندیشہ ہے کہ تبتی روحانی رہنما کا سفر چین کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ کر دے گا۔
خبر کے مطابق جنوبی افریقہ میں دلائی لامہ کی نمائندہ نانگسا چیدان نے کہا ہے کہ محکمہ بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے عہدیداروں نے انہیں فون پر مطلع کیا کہ تبتی روحانی رہنما کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دلائی لامہ نے فی الحال اپنا سفر جنوبی افریقہ کےلیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں