امریکی صحافی کی ہلاکت کیخلاف رد عمل

دولت اسلامیہ فی عراق و الشام دہشت گرد تنظیم کیطرف سے یرغمال بنائے جانے والے دوسرے امریکی صحافی کی ہلاکت کیخلاف رد عمل جاری ہے ۔امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی صحافی کی ہلاکت کا منظر اسلام کے صحیح چہرے کی عکاسی نہیں کرتا ہے ۔امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے بھی کہا ہے کہ ہم داعش کا جہنم تک تعاقب کریں گے ۔

113320
  امریکی صحافی کی ہلاکت کیخلاف  رد عمل


دولت اسلامیہ فی عراق و الشام دہشت گرد تنظیم کیطرف سے یرغمال بنائے جانے والے دوسرے امریکی صحافی کی ہلاکت کیخلاف رد عمل جاری ہے ۔امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی صحافی کی ہلاکت کا منظر اسلام کے صحیح چہرے کی عکاسی نہیں کرتا ہے ۔امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے بھی کہا ہے کہ ہم داعش کا جہنم تک تعاقب کریں گے ۔اگر اس تنظیم کے دہشت گرد اس قسم کے حملوں سے امریکی عوام کو خوفزدہ کرنے کی سوچ رکھتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ ہمیں جانتے نہیں ہیں ۔امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف اس تنظیم کو جڑوں سے اکھاڑنا ہے۔دریں اثناء فرانس نے داعش کیخلاف فوجی مداخلت کے موضوع کا جائزہ کا ہے ۔برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی داعش کیطرف سے یرغمال بنائے جانے والے برطانوی باشندوں کو ہلاک کرنے کی دھمکیوں کا سخت الفاظ میں جواب دیا اور کہا کہ اگر تنظیم ان دھمکیوں سے ہمیں کمزور بنانے کی سوچ رکھتی ہے تو وہ غلط فہمی میں مبتلا ہے ۔اسے معلوم ہونا چاہئیے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے ہدف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں