لیبیا: عمر حاثی کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

کانگریس کے ترجمان عمر حمیدان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ روز منعقدہ عام اجلاس میں حاثی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے تاہم انہوں نے رائے دہی کے نتائج بتانے سے گریز کیا

112721
لیبیا: عمر حاثی کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

لیبیا میں عمر ال حاثی کی حکومت نے قومی کانگریس نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان عمر حمیدان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ روز منعقدہ عام اجلاس میں حاثی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے تاہم انہوں نے رائے دہی کے نتائج بتانے سے گریز کیا ۔
دریں اثنا، لیبیا کی سرکاری نیوز ایجنسی لانا نے خبر دی ہے کہ اٹھاری رکنی حکومتی کابینہ میں وزیر خارجہ کا عہدہ محمد ال قاریانی کو دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ معمر قدافی کی معزولی میں پیش پیش عمر ال حاثی کو کانگریس نے گزشتہ پچیس اگست کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں