داعش نے امریکہ صحافی کا سر قلم کر دیا

داعش کے قبضے میں ہونے والے دوسرے امریکی صحافی کو بھی سفاکانہ طریقے سے قتل کرتے ہوئے امریکہ کجو آنکھیں دکھائی گئی ہیں

112565
داعش نے امریکہ صحافی کا سر قلم کر دیا

داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنی تحویل میں ہونےو الے اسٹیون سوٹولوف کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم نے امریکی صحافی کو کٹے ہوئے سر کی تصاویر شائع کی ہیں۔
اکتیس سالہ سوٹولوف شام میں جھڑپوں کے بارے میں اطلاعات دیتے وقت لا پتہ ہو گئے تھے۔
اس وحشیانہ فعل کے بعد تنظیم نے اپنی تحویل میں ہونے والے ایک برطانوی یرغمالی کو بھی ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
داعش نے امریکی اتحاد میں شامل ملکوں کو بھی دھمکی دی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ فی الحال شائع کردہ تصاویر کے اصلی ہونے یا نہ ہونے کا تعین نہیں ہو سکا۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری اس ہفتے نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے بعد مشرق وسطی میں داعش کے خلاف ایک وسیع پیمانے کا اتحاد قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں