نائیجیریا: بوکو حرام کے خلاف کاروائی درجنوں عسکریت پسند ہلاک

نائیجیریا کی حکومت نے کسی سرکاری اعلان سے گریز کیا ہے البتہ فوجی ذرائع نے بتا یا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی حصے میں واقع بامہ نامی قصبے پر قبضے کےلیے عسکریت پسندوں نے بکتر بند گاڑیوں سے حملہ کیا جس کے جواب میں فوج کی مداخلت کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے

111424
نائیجیریا: بوکو حرام کے خلاف کاروائی درجنوں عسکریت پسند ہلاک

نائیجیریا میں بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے خلاف کاروائیوں میں ستر عسکریت پسند ہلاک کر دیئے گئے۔
اس موضوع پر حکومت نے کسی سرکاری اعلان سے گریز کیا ہے البتہ فوجی ذرائع نے بتا یا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی حصے میں واقع بامہ نامی قصبے پر قبضے کےلیے عسکریت پسندوں نے بکتر بند گاڑیوں سے حملہ کیا جس کے جواب میں فوج کی مداخلت کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
بوکو حرام تنظیم کے ترجمان محمد گاوا نے بامہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کی تصدیق کرتےہوئے واضح کیا ہے کہ مذکورہ قصبے سے شہریوں کی کثیر تعداد نقل مکانی کر گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں