یوکرائنی فوج اور روسی ٹینکوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے یوکرائنی فوج کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کے رہائشی علاقوں سے دور رہے

110758
یوکرائنی فوج اور روسی ٹینکوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ

لوگانست ائیر پورٹ پر یوکرائنی فوج کی مڈبھیڑ روسی ٹینکوں سے ہو گئی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کی گئی۔
حالیہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 7 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھاری جھڑپ کے بعد یوکرائنی فوجیوں کو پس قدمی کا حکم دیا گیا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے یوکرائنی فوج کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کے رہائشی علاقوں سے دور رہے۔
مغرب کی طرف سے پابندیوں کی وارننگ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے لاوروف نے کہا ہے کہ "ہم اپنے شہریوں اور اقتصادیات کو بچانے کے لئے جو بھی ضروری ہوا کریں گے"۔
بحرِ اذوف میں بھی یوکرائنی کوسٹل سکیورٹی بُوٹ پر حملہ کیا گیاہے۔
حملے میں 8 یوکرائنی نیول اہلکاروں بچ گئے ہیں جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔
بُوٹ پر حملہ توپ فائر سے کیا گیا تاہم یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ فائر یوکرائن کی طرف سے آیا تھا یا روس کی طرف سے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں