یوکرین میں کم از کم ایک ہزار روسی فوجی موجود ہیں : نیتو

نیٹو کیطرف سے یوکرین میں کم از کم ایک ہزار روسی فوجیوں کی موجودگی کے اعلان کے بعد مغربی ممالک حرکت میں آ گئے ہیں ۔جرمنی کی چانسلا انگیلا مرکل اور امریکی حکومت کے ترجمان پساکی نے کہا ہے کہ روس پر نئی پابندیاں لگانے کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے بھی اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی افواج کی یوکرین میں موجودگی ناقابل قبول ہے ۔

107203
یوکرین میں کم از کم ایک ہزار روسی فوجی موجود ہیں : نیتو


نیٹو کیطرف سے یوکرین میں کم از کم ایک ہزار روسی فوجیوں کی موجودگی کے اعلان کے بعد مغربی ممالک حرکت میں آ گئے ہیں ۔جرمنی کی چانسلا انگیلا مرکل اور امریکی حکومت کے ترجمان پساکی نے کہا ہے کہ روس پر نئی پابندیاں لگانے کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے بھی اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی افواج کی یوکرین میں موجودگی ناقابل قبول ہے ۔دریں اثناء اٹلی کے وزیر اعظم مٹیو رینزی نے صدر پوتن کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران یوکرین میں جاری خونریزی کو ختم کروانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے روس سے یوکرین کے مشرقی علاقے میں جاری بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی ۔
یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو نے قومی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے پرسکون رہنے اور ملکی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں