سات مزید ممالک کردوں کی مدد کریں گے: ہیگل

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی اور عراقی حکومتوں سمیت دیگر سات ممالک نے بھی شمالی عراق میں کرد گروہوں کو فوری طور پر اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

105133
 سات مزید ممالک کردوں کی مدد کریں گے: ہیگل

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی اور عراقی حکومتوں سمیت دیگر سات ممالک نے بھی شمالی عراق میں کرد گروہوں کو فوری طور پر اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیگل نے کہا ہے کہ ان ممالک میں البانیہ، کینیڈا،کرویشیا ،ڈنمارک،اٹلی،فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں کردوں کی مدد میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور امریکہ ان ممالک کا اس مقصد کے تحت تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں