فرانس میں نئی حکومت قائم ہو گئی

مباحث کا سبب بننے والے وزیر اقتصادیات مونٹے برگ اور وزیر ثقافت فلپ پیٹی کابینہ میں شامل نہیں ہیں

104812
فرانس میں نئی حکومت قائم ہو گئی

فرانس میں نئی حکومت قائم ہو گئی ہے۔
وزیر اعظم مینوئل والس نے حکومت کا اعلان کر دیاہے۔
مباحث کا سبب بننے والے وزیر اقتصادیات مونٹے برگ اور وزیر ثقافت فلپ پیٹی کابینہ میں شامل نہیں ہیں۔
مباحث کا مرکز وزیر اقتصادیات آرناؤڈ مونٹے برگ کی جگہ صدر مرانسس اولاند کے اقتصادی مشیر مینوئل میکرون اور وزیر ثقافت آرولی فلپ پیٹی کی جگہ فلیور پیلیرین کو متعین کیا گیا ہے۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی طرف سے اس نئی کابینہ کو "والس 2 " کا نام دیا گیا ہے، آج پہلی دفعہ نئی کابینہ کا اجلاس ہو گا اور کابینہ نئی حکومت کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

وزیر اعظم مینوئل والس ، وزیر اقتصادیات مونٹے برگ کی طرف سے اولاند کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں تنقیدی بیانات جاری ہونے کے بعد حکومت کا ستعفی پیش کر دیا تھا۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں