امریکہ میں بچیس سال بعد شدید زلزلہ

ناپا شہر میں زلزلے کے بعد ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے

102411
امریکہ میں بچیس سال بعد شدید زلزلہ

متحدہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ریکٹر اسکیل پر چھ کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
خلیج سان فرانسسکو میں آ نے والے زلزلے سے ستاسی افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ناپا شہر اس زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے کہ جہاں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
اس شہر میں عدالت کی عمارت سمیت تین تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بعض مقامات پر زلزلے کی شدت سے آگ بھڑک اٹھی ، جبکہ دو بزنس سنٹرز کو بُری طرح نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بعض مقامات کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں