ایسپین بارتھ آئیڈ قبرص مشن کے نئے ایلچی

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے قبرص کے خصوصی نمائندے کے طور پر ناروے کے سابق وزیر خارجہ اسپین بارتھ آئیڈ کو منتخب کیا ہے

100696
ایسپین بارتھ آئیڈ قبرص مشن کے نئے ایلچی

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے قبرص کے خصوصی نمائندے کے طور پر ناروے کے سابق وزیر خارجہ ایسپین بارتھ آئیڈ کو منتخب کیا ہے ۔
ادارے کے بیان کے مطابق ، جناب آئیڈ قبرص مشن کی نمائندہ خصوصی لیزا بٹن ہائم کی جگہ یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
بارتھ آئیڈ سن 2012- 2013 کے درمیان ناروے کے وزیر خارجہ رہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے سن 2011 تا 2012 کے درمیان اپنے ملک کے وزیر دفاع کے طور پر بھی فرائض ادا کیے ہیں۔
بحالی امن اور اس کے تحٖفظ سمیت علاقائی اور عالمی سلامتی جیسے مسائل پر انہیں مہارت حاصل ہے کہ جنہوں نے ان شعبوں میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت پیش بھی کیا ہے۔
آئیڈ اس وقت جنیوا میں واقع عالمی اقتصادی فورم کے صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔
بارتھ آئیڈ کی عمر پچاس سال ہے اور وہ شادہ شدہ اور دو بچوں کے والد ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں