فرگوسن: متوفی بروان کی آخری رسومات پیر کو ادا کی جائیں گی

امریکی ریاست میسوری کے قصبے فرگوسن میں حالات نسبتاً بہتر ہیں اور دیگر شہروں سے اٹھارہ سالہ مقتول مائیکل براون کی تعزیت کےلیے متعدد زائرین فرگوسن کا رخ کر رہے ہیں

100816
فرگوسن: متوفی بروان کی آخری رسومات پیر کو ادا کی جائیں گی

امریکی ریاست میسوری کے قصبے فرگوسن میں حالات نسبتاً بہتر ہیں اور دیگر شہروں سے اٹھارہ سالہ مقتول مائیکل براون کی تعزیت کےلیے متعدد زائرین فرگوسن کا رخ کر رہے ہیں۔
متوفی مائیکل براون کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی کہ جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے ۔
دوسری جانب عدالت نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
تحقیقاتی جیوری میں بارہ افراد شامل ہیں کہ جن میں تین سیاہ فام ہیں جبکہ توقع ہے کہ عدالت کو جلد ہی اس سلسلے میں دلائل پیش کرتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں