داعش کے ٹھکانوں پر مزید امریکی حملے

دولتِ اسلامیہ برائے عراق و شام کی جانب سے ایک اور امریکی مغوی کو ہلاک کیے جانے کی دھمکی کے بعد امریکی جنگی جہازوں نے شمالی عراق میں اس تنظیم کے جنگجوؤں پر حملے کیے ہیں

99377
 داعش کے ٹھکانوں پر مزید امریکی حملے

دولتِ اسلامیہ برائے عراق و شام کی جانب سے ایک اور امریکی مغوی کو ہلاک کیے جانے کی دھمکی کے بعد امریکی جنگی جہازوں نے شمالی عراق میں اس تنظیم کے جنگجوؤں پر حملے کیے ہیں۔
امریکی ڈرون طیاروں نے کرد اور عراقی افواج کی مدد کے لیے حملے کیے جو عراقی شہر موصل کے قریب لڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ تین روز قبل داعش نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ایک امریکی صحافی جیمز فولی کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
اس ویڈیو میں شدت پسندوں نے ایک اور امریکی مغوی رپورٹر کو قتل کرنے کی دھمکی کی ہے۔
جب سے یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے امریکی افواج نےموصل بیراج کے قریب چودہ مزید فضائی حملے کیے ہیں ،
ان حملوں میں امریکی حکام کے مطابق داعش سے وابستہ شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کی گاڑیوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے آٹھ اگست کے بعد سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے شروع کیے تھے جس نے عراق اور شام کے بڑے حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں