براون کے قتل کی غیر جانبدارانہ تفتیش کروائی جائے گی:ہولڈر

امریکی ریاست میسوری کے علاقہ فرگوسن میں ایک سیاہ فام نوجوان کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں اور پولیس سے جھڑپوں کے بعد یہ علاقہ ایک بار پھر انتشارو بدنظمی کا منظر پیش کر رہا ہے

98014
براون کے قتل کی غیر جانبدارانہ تفتیش کروائی جائے گی:ہولڈر

امریکی ریاست میسوری کے علاقہ فرگوسن میں ایک سیاہ فام نوجوان کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں اور پولیس سے جھڑپوں کے بعد یہ علاقہ ایک بار پھر انتشارو بدنظمی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
گزشتہ روز ایک بار پھر احتجاج کرنے والوں میں سے بعض افرادنے پولیس پر خالی بوتلیں پھینکیں۔
پولیس صورت حال کو قابو کرنے کے لیے ایک بار پھر حرکت میں آئی اور مظاہرین کو منتشر ہونے کا حکم دیا۔
گزشتہ رات ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران جن میں کئی صحافیوں نے بھی شرکت کی پولیس نے اٹہتر افراد کو گرفتار کر لیا۔
امریکہ کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے فرگوسن کے شہریوں سے وعدہ کیا ہے کہ براؤن کی فائرنگ میں ہلاکت کی مکمل، آزاد اور غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے گی۔
فرگوسن میں جہاں سیاہ فام برادری کی اکثریت ہےگزشتہ نو اگست کو ایک سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہر رات رہزنی کے ساتھ ساتھ پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں