یوکرین: فوج کی پیش قدمی جاری

یوکرینی فوج نے دونیسک شہر کے شمال میں واقع ایک ریلوے اسٹشین کے قریب واقع قصبے پر حملہ کر دیا جو کہ جلد ہی ایک جھڑپ میں تبدیل ہو گیا

97177
یوکرین: فوج کی پیش قدمی جاری

یوکرین میں سرکاری دستے مخالفین کے زیرکنٹرول دونیسک شہر کی جانب بڑھ رہےہیں۔
یوکرینی فوج نے شہر کے شمال میں واقع ایک ریلوے اسٹشین کے قریب واقع قصبے پر حملہ کر دیا جو کہ جلد ہی ایک جھڑپ میں تبدیل ہو گیا ۔
اس جھڑپ کے دوران اسٹیشن پر کھڑی بوگیاں الٹ گئیں اور فضا میں دھویں کے بادل اڑنے لگے۔
اس اثنا میں یوکرینی حکومت نے جنگی اشتعال انگیزی پھیلانے پر روس کے چودہ ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔
دوسیر جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹین اور یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو بیلاروس میں چھبیس اگست کو ایک ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور قازق صدر نعر سلطان نظر بائیف سمیت یورپی یونین کے اعلی حکام بھی شرکت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں