جرمنی: سلیمانیے جامع مسجد پر حملہ

بیلافیلڈ میں نامعلوم افراد نے شہر کی سلیمانیے جامع مسجد پر حملہ کر کے قرآن کریم کے نسخوں کو نذر آتش کر دیا

96998
جرمنی: سلیمانیے جامع مسجد پر حملہ

جرمنی کے شہر بیلافیلڈ میں نامعلوم افراد نے شہر کی سلیمانیے جامع مسجد پر حملہ کر دیا۔
بیلافیلڈ پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے مسجد میں موجود قرآن کریم کے نسخوں کو ایک جگہ جمع کر کے نذر آتش کر دیا۔
تاہم آگ کے زیادہ پھیلنے سے پہلے ہی اس پر قابو پا لیا گیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سکیورٹی کیمروں کا رُخ تبدیل کر نے کے بعد مسجد میں داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ 8 روز قبل بیلافیلڈ میں ایک اور مسجد میں آگ لگ گئی تھی۔
حکام نے اوپر تلے پیش آنے والے ان مشابہہ واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں