بیراج کا کنٹرول داعش سے لےلیا ہے:امریکہ

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی فوجی مدد سےکرُدوں نے اہم حکمتِ عملی کے حامل شمال میں واقع بیراج کا کنٹرول داعش سے واپس کرا لیا ہے

95360
بیراج کا کنٹرول  داعش سے لےلیا ہے:امریکہ

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی فوجی مدد سےکرُدوں نے اہم حکمتِ عملی کے حامل شمال میں واقع بیراج کا کنٹرول داعش سے واپس کرا لیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر شدت پسندوں نے موصل ڈیم میں شگاف ڈال دیا ہوتا تو اِس کے نتیجے میں شمالی عراق میں تباہ کن سیلاب آتا جس سے ہزاروں لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ لاحق تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق میں اہم پیش رفت ہوتے دیکھ رہا ہے جب کہ دہشت گردوں کی پیش قدمی روکی جارہی ہے جبکہ کرُدوں اور عراقی افواج کو ہتھیار اور امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں