امریکہ: فرگوسن میں کرفیو کے باوجود جھڑپیں جاری

واضح رہے کہ ریاست کے فرگوسن نامی قصبے میں نو اگست کو ایک سیاہ فام نوجوان کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد یہاں جھڑپیں اور مظاہرے ہوتے آرہے ہیں

94279
 امریکہ: فرگوسن میں کرفیو کے باوجود جھڑپیں جاری

امریکہ کی ریاست میسوری میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جب کہ حکام نے سات افرادکو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ ریاست کے فرگوسن نامی قصبے میں نو اگست کو ایک سیاہ فام نوجوان کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد یہاں جھڑپیں اور مظاہرے ہوتے آرہے ہیں۔
اس سے پیشتر ریاست میسوری کے گورنر جے نکسن نے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں کے بعد فرگوسن نامی قصبے میں ہنگامی اور کرفیو نافذ کرنے کا احکامات جاری کیے ہیں۔
گورنر نکسن کا کہنا تھا کہ ہنگامی حالت لوگوں کو خاموش کروانے کے لیے نہیں بلکہ چند لٹیروں کو روکنے کے لیے نافذ کی گئی ہے جو علاقے کے لوگوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
فرگوسن کی اکثریتی آبادی سیاہ فام ہے جب کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے بیشتر اہلکار سفید فام ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں