سوڈان: پناہ گزینوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی

سوڈان کے صوبے دارفور سے اس سال کے اوائل سے اب تک ہونے والے پر تشدد واقعات کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تین لاکھ ننانوے ہزار تک جا پہنچی ہے

89528
سوڈان: پناہ گزینوں کی تعداد چار لاکھ  کے قریب پہنچ گئی

سوڈان میں تین لاکھ ننانوے ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سوڈان کے صوبے دارفور سے اس سال کے اوائل سے اب تک ہونے والے پر تشدد واقعات کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تین لاکھ ننانوے ہزار تک جا پہنچی ہے ۔
سوڈان میں متعین اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے رابطہ دفتر کی جاری کردہ رپورٹ میں علاقے کی صورت حال میں بہتری کے آثار رونما ہونے کے بعد تقریباً ایک لاکھ اکتیس ہزار افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔
مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دارفور میں پچاس ہزار افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ دوسری جانب پناہ گزینوں کو خوراک، خیمے اور پانی جیسی بنیادی ضروریات بھی درکار ہیں۔
دارفور کے علاقے میں انصاف و مساوات ،سوڈانی تحریک آزادی اور سوڈانی پاسبان نجات عوام سن دو ہزار تین سے حکومت مخالف جدوجہد میں مصروف ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں