جنوب مغربی چین میں شدید بارشیں نو افراد ہلاک

مقامی حکام کے مطابق صوبہ ژین ہو میں موسلا دھار بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو ئے ہیں

122809
جنوب مغربی چین میں شدید بارشیں نو افراد ہلاک

چین کے جنوب مغربی علاقوں میں جاری بارش سے مٹی کے تودے گرنے کے باعث نو افراد ہلاک اور چھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق صوبہ ژین ہو میں موسلا دھار بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو ئے ہیں۔
متعدد مقامات پر منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں او ر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ چینی صوبوں ہوبی، یونان اور ژین ہو سمیت جنوب مغربی علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران بارش اور سیلاب کے نتیجے میں دو سو ستر سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں