یوکرائن نے فائر بندی کی اپیل کو رد کر دیا

یوکرائن نے روسی حامی علیحدگی پسندوں کی طرف سے فائر بندی کی اپیل کو رد کر دیا ہے

87495
یوکرائن نے فائر بندی کی اپیل کو رد کر دیا

یوکرائن نے روسی حامی علیحدگی پسندوں کی طرف سے فائر بندی کی اپیل کو رد کر دیا ہے۔
ملک کے مشرق میں جھڑپیں جاری ہیں اور دوسری طرف علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
روسی حامی علیحدگی پسندوں نے، ہفتے کے روز کیو انتظامیہ کو انسانی تباہی کے سد باب کے لئے فائر بندی کے لئے تیار ہونے کے ارادے سے مطلع کیا تھا۔
تاہم یوکرائن کے فوجی ترجمان نے اس اپیل کو رد کر کے باغیوں سے اسلحہ پھینک کر گرفتاری پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس پر علیحدگی پسندوں نے بھی اپنی اپیل کو واپس لے لیا ہے اور کہاہے کہ جب تک یوکرائن کی فوج علاقے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہم سمجھوتے کے لئے مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے۔
دوسری طرف یوکرائن کی فوج علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈونیٹسک جھڑپوں کی وجہ سے ایک ویرانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
روس نے شہر کی خراب صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
یوکرائن کی ایک اعلٰی سرکاری شخصیت نے کہا ہے کہ روسی یونٹوں نے انسانی مقاصد کے تحت ڈونیٹسک میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے لیکن ہم نے اس کی اجازت نہیں دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں