یوکرائن کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس

ملک میں بجلی اور پانی کی ترسیل محدود پیمانے پر ہے ، گھر مسمار ہو گئے ہیں اور شعبہ صحت کے اہلکاروں نے علاقے کو ترک کر دیا ہے: جان گنگ

81575
یوکرائن کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس

روس کی اپیل پر یوکرائن کے موضوع پر بات چیت کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اقوام متحدہ کے یوکرائن کے انسانی امداد کے منتظم جان گنگ نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں انسانی صورتحال بتدریج خراب ہو رہی ہے۔
جان گنگ نے کہا کہ ملک میں بجلی اور پانی کی ترسیل محدود پیمانے پر ہے ، گھر مسمار ہو گئے ہیں اور شعبہ صحت کے اہلکاروں نے علاقے کو ترک کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر یوکرائن میں مسئلے کا سیاسی حل تلاش نہ کیا گیا تو خاص طور پر شہری علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یوکرائن کے مشرق میں ماہِ اپریل سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 367 تک اور زخمیوں کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
ملک کے مشرق میں 4 ملین افراد جھڑپوں سے متاثر ہوئے ہیں اور 58 ہزار افراد نے علاقے کو ترک کر دیا ہے۔
ڈونیٹسک اور لوہانسک کے اطراف میں جھڑپوں میں زیادہ شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔
اطلاع کے مطابق دونوں علاقے فوج کے مکمل گھیرے میں ہیں اور یوکرائنی فوج کی طرف سے جنگی طیاروں کی مدد سے ڈویٹسک اور لوہانسک پر بڑے پیمانے پر حملے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ڈونیٹسک میں دونوں فریق راکٹ فائرنگ سے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور روس کے حامی علیحدگی پسندوں نے ایک ریلوے اسٹیشن کو حکومتی فورسز کے قبضے سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم روس یوکرائنی سرحد پر اپنی فوجی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔
روسی یونٹوں نے سوموار کے روز یوکرائن کی سرحد پر 100 کے قریب جنگی طیاروں کی شرکت سے جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے اور یہ مشقیں جمعہ کے روز تک جاری رہیں گی ۔
واضح رہے کہ یوکرائن کی سرحد پر 20 ہزار فوجی ، کثیر تعداد میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے مزےائل اور توپیں موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں