بوسنیا ہرزیگوینیا کا ایک بڑا حصہ شدید بارشوں کی لپیٹ میں

شہروں کے مرکزی علاقوں میں سڑکیں جھیلوں کی شکل اختیار کر گئی ہیں اور روز مرّہ زندگی متاثر ہو رہی ہے

81218
بوسنیا ہرزیگوینیا کا ایک بڑا حصہ شدید بارشوں کی لپیٹ میں

بوسنیا ہرزیگوینیا کا ایک بڑا حصہ شدید بارشوں کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔
بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں موستار اور زینیٹسا شامل ہیں۔
شہروں کے مرکزی علاقوں میں سڑکیں جھیلوں کی شکل اختیار کر گئی ہیں اور روز مرّہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
ٹریفک کے بہاؤ میں دشواری پیش آ رہی ہے اور بارشوں اور شدید بادی جھکڑوں کی وجہ سے بعض درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے ماہِ مئی میں بھی ملک کو گذشتہ ایک صدی کے شدید ترین سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں