وزارتِ خارجہ کا ایبولہ وبا سے متعلق انتباہ

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اپنے باشندوں کو خبردار کرنے کے لیے سفارتی مشن کے ذریعے بھی پیغام روانہ کیا ہے۔ ترکی وزارتِ صحت کی ویب سائٹ پر وبائی امراض کے خلاف تدابیر کے بارے میں معلومات

80127
وزارتِ خارجہ کا ایبولہ وبا سے متعلق انتباہ

دنیا کے لیے خطرے کا باعث سمجھی جانے والی ایبولا وبا کے بارے میں ترکی کی وزارت خارجہ نے متنبہ کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اپنے باشندوں کو خبردار کرنے کے لیے سفارتی مشن کے ذریعے بھی پیغام روانہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گنی ، سیر الیون لائیبریا اور نائیجریا میں پھیلنے والے اس وبائی مرض ایبولا کے زیر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے ان ممالک میں سفر کرنے والے بشندوں کو حفظانِ صحت کے اصلولوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے ہجوم سے دور رہنے اور گوشت کے استعمال سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔
اعلامیے میں کہا گیہا ہے کہ ان ممالک کو جانے والے باشندوں کو ترکی وزارتِ صحت کی ویب سائٹ سے وبائی امراض کے خلاف تدابیر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں