امریکہ میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے ، انہوں نے غزہ پر اسرائیل کے بّری آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور آپریشنوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا

77822
امریکہ میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اطلاع کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے ، انہوں نے غزہ پر اسرائیل کے بّری آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور آپریشنوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس مظاہرے کے ساتھ 40 سول سوسائٹیوں نے تعاون کیا۔
مظاہرے میں مختلف ریاستوں سے بھی لوگوں نے شرکت کی، انہوں نے فلسطینی پرچم اور احتجاجی بیانات والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے واشنگٹن کی اسرائیلی حمایت والی پالیسیوں پر تنقید کی اور اسرائیل کے لئے امریکی امداد کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے امریکی ذرائع ابلاغ کی جانبدارانہ نشرواشاعت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی عمارت کے سامنے چھوٹے چھوٹے تابوت رکھے۔
مظاہرین نے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینی بچوں کی نمائندگی کے لئے فلسطینی پرچم میں لپٹے ہوئے تابوت بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
مظاہرے میں اسرائیلی پرچم کو بھی نذرِ آتش کیا گیا اور جگہ جگہ تناؤ کی فضاء کا بھی سامنا ہوا۔
مظاہرے کے مقابل اسرائیلی حامیوں نے بھی مظاہرہ کیا اور پولیس دونوں گروپوں کے درمیان تناؤ کے بڑھنے میں رکاوٹ بنتی رہی۔
مظاہرے کے وقت امریکی صدر باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں