یوکرین: ماہرین کی ٹیم جائے حادثہ تک پہنچ گئی

بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم بالا خر مشرقی یوکرین میں اُس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہےجہاں گزشتہ ماہ سترہ تاریخ کو ملائیشین ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے کو مبینہ طور پر میزائل حملے میں مار گرایا گیا تھا

76961
یوکرین: ماہرین کی ٹیم  جائے حادثہ تک پہنچ گئی

بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم بالا خر مشرقی یوکرین میں اُس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہےجہاں گزشتہ ماہ سترہ تاریخ کو ملائیشین ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے کو مبینہ طور پر میزائل حملے میں مار گرایا گیا تھا۔
یورپی ملک ہالینڈ کی حکومت نے جاری کردہ اپنے ایک بیان کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ یورپی تنظیم برائے سلامتی و تعاون ( او ایس سی ای) کے ارکان ڈچ اور آسٹریلوی ماہرین کے ہمراہ اس مقام تک پہنچ گئے ہیں جہاں ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 17 گر کر تباہ ہوئی تھی۔
یہ امر قابلِ توجہ ہے کہ ملائیشین ایئر لائنز کا یہ طیارہ سترہ جولائی کو ایمسٹرڈیم سے کوالا لمپور جاتے ہوئے مشرقی یوکرین کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
یوکرینی حکومت الزام عائد کرتی ہے کہ طیارہ باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے ایک میزائل کے سبب تباہ ہوا جبکہ باغی اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے یہی الزام حکومتِ یوکرین پر عائد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جس مقام پر یہ طیارہ گر کر تباہ ہوا وہ باغیوں کے زیر کنٹرول تھا تاہم پچھلے کچھ دنوں میں یوکرینی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے آس پاس کے علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ وہاں جاری جھڑپوں کے سبب بین الاقوامی ماہرین کئی دنوں کی کوششوں کے باوجود جائے حادثہ تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں