لیبیا: عسکریت پسندوں کا بن غازی پر قبضہ
لیبیا میں کئی روز سے جاری فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث بن غازی کے کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں
76109
لیبیا کے شہر بن غازی میں باغیوں نے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔
خیال رہے لیبیا میں کئی روز سے جاری فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ان جھڑپوں میں اب تک ستانوے افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسی دوران ایک لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا۔
عسکریت پسندوں نے بھی اپنے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی کہ انہوں نے فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
جھڑپوں کے نتیجے میں طرابلس میں واقع تیل کے گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے دھوئیں نے بڑے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث بن غازی کے کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔