بن غازی کا کنٹرول القائد ہ کے حامی گروپوں کے ہاتھ میں

لیبیا کے شہر بن غازی میں جاری جھڑپوں کے دوران القائد ہ کے حامی گروپوں نے شہر کے کنٹرول کو سنھبال لیا ہے ۔ملک میں خوردنی اشیاء اور ایندھن کی شدید قلت کیوجہ سے ہزاروں انسان تیونس ہجرت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ویزہ نہ ہونے کیوجہ سے تیونس ان افراد کو اپنے سرحد کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے ۔تیونس نے سلامتی کے مسئلے کیوجہ سے اپنی سرحدوں کو بند کر سکنے کا اعلان کیا ہے ۔

76534
 بن غازی  کا  کنٹرول  القائد ہ کے حامی گروپوں کے ہاتھ میں


لیبیا کے شہر بن غازی میں جاری جھڑپوں کے دوران القائد ہ کے حامی گروپوں نے شہر کے کنٹرول کو سنھبال لیا ہے ۔ملک میں خوردنی اشیاء اور ایندھن کی شدید قلت کیوجہ سے ہزاروں انسان تیونس ہجرت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ویزہ نہ ہونے کیوجہ سے تیونس ان افراد کو اپنے سرحد کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے ۔تیونس نے سلامتی کے مسئلے کیوجہ سے اپنی سرحدوں کو بند کر سکنے کا اعلان کیا ہے ۔القائدہ گروپوں کے زیر کنٹرول جنرل حلیفے حفتار سے وابستہ ایک فوجی اڈے سے 35 فوجیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں ۔ اس اڈے پر کم از کم75 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔
خبر ایجنسیوں کی اطلاع کیمطابق شہر کے مرکز پر القائدہ کے حامی گروپوں نے قبضہ کر لیا ہے لیکن ہوائی اڈہ ابھی تک حفتار کے زیر کنٹرول ہے ۔دریں اثناء ایک فلپائنی نرس کو ہلاک کرنے کے بعد فلپائن نے لیبیا میں موجود اپنے 13 ہزار باشندوں کو واپس بلا لیا ہے ۔فلپائن اور ہندوستان کے طبی عملے کی واپسی سے لیبیا میں صحت کا سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں