روس نے اپنی روش نہ بدلی تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا: جی سیون

جی سیون ممالک جس میں امریکہ،کینیڈا، فرانس،جرمنی،اٹلی ،جاپان اور برطانیہ شامل ہیں ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ روس کی طرف سے گزشتہ دنوں گرائے جانے والے ملائشیئن ایئر لائنز کے طیارے سے متعلق اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے

74996
روس نے اپنی روش نہ بدلی تو نتیجہ اچھا نہیں ہوگا: جی سیون

جی سیون ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔
جی سیون ممالک جس میں امریکہ،کینیڈا، فرانس،جرمنی،اٹلی ،جاپان اور برطانیہ شامل ہیں ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ روس کی طرف سے گزشتہ دنوں گرائے جانے والے ملائشیئن ایئر لائنز کے طیارے سے متعلق اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے۔
تنظیم نے روسی موقف کو تشویش ناک قرار دیتےہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں اپنے مسلح عسکریت پسندوں کو کاروائیوں سے روکے ۔
بیان میں متنبہ کیا گیا ہےکہ اگر روس نے عالمی برادری کے مطالبات نہ مانیں تو اس کے خلاف پابندیوں میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین اور امریکہ نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں